ستنا، 22 اگست ( یو این آئی ) مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے سول لائن تھانے نے چار سالہ معصوم بچی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر کے باہر کھیل رہی چار سالہ معصوم بچی کو ملزم چندن سنگھ اٹھا کر اپنے گھر لے گیا تھا۔ لیکن بچی کے رونے کی آواز سن کر متاثرہ کی ماں موقع پر پہنچ گئی۔ متاثرہ نے ماں کو بتایا کہ ملزم اس کے ساتھ غلط کام کر رہا ہے۔ لڑکی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو گرفتار کر لیا۔