آل مسلم مائیگرنٹس کمیٹی کے صدر نذیر احمد لون کا اظہار ہمدردی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایک المناک حادثے میں معروف کشمیری پنڈت لیڈر اور سماجی کارکن شادی لال پنڈتا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔خبروں کے مطابق انہیں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔اس چونکا دینے والی خبر کے بارے میں بات کرتے ہوئے آل مسلم مائیگرنٹس کمیٹی کے صدر نذیر احمد لون نے شادی لال پنڈتا کے بارے میں کہا کہ وہ ایک اچھے دوست ساتھی اور مہاجر لیڈر ہیں جو ہمیشہ بغیر کسی مذہبی شناخت کے کشمیریوں کے مسائل کو اٹھاتے رہے اور عام اور غریب لوگوں کے لیے لڑتے رہے۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی پچھلے تیس سالوں سے ہجرت میں رہ رہے تھے ۔ لون نے اس ضمن میں خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔