معروف شاعر ادیب اور انکم ٹیکس کمشنر اسلم حسن کو ‘پریم چند سمان’ سے نوازا گیا

0
0

ممبئی، 4 اگست (یو این آئی)آئیڈیل ڈرامہ اینڈ انٹرٹینمنٹ اکیڈمی (آئیڈیا)کے زیراہتمام تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کے موقع پر معروف ہندی واردو کے ئشاعر،ادیب اور ممبئی نشیں انکم ٹیکس کمشنر اسلم حسن کو ’پریم چند سمان‘ سے نوازا گیا۔یہ اعزاز ایس کے شکلا (ڈائریکٹر سنٹرل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ آن کاٹن ٹیکنالوجی) نے پیش کیا۔

اسلم حسن کا تعلق سیمانچل خطہ ارریہ سے ہے، ان کے والد زبیر الحسن غافل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے ساتھ شاعر ادیب تھے۔ ان کی دو کتابیں منظر عام پر آئی ہیں جن کا سہرا سلم حسن کے سر ہے۔ وہ فعال ادیب شاعر ہیں۔ جہاں جاتے ہیں وہ ادبی محفل شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے جی ایس ٹی پر گیت بھی لکھا ہے جو جی ایس ٹی سونگ میں شامل ہوگیا۔ اس سے پہلے انہیں متعدد ایوارڈ مل چکے ہیں۔ ان کے کلام ملک کے مقتدر رسالے میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔

اس بڑی تقریب کا سہرا مشہور تھیٹر ڈائریکٹر اور اداکار فنکار مسٹر مجیب خان کے سرجاتا ہے جو نہ صرف ممبئی میں ہیں۔بلکہ پورے ملک میں پریم چند کے ادب کی تھیٹری موافقت اور اسے اسٹیج پر موثر انداز میں پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ڈی ای اے ممبئی نے منشی پریم چند کی یوم پیدائش پر 31 جولائی سے 2 اگست تک ‘پریم اتسو 2024’ کا انعقاد کیا جس میں منشی پریم چند کی 22 کہانیوں کو ہندوستان کی 22 زبانوں میں آئیڈیا کے فنکاروں نے اسٹیج کیا۔ پریم اتسو ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور دو اہم شخصیات کو ‘پریم چند سمان’ سے نوازا گیا۔ کسٹم کمشنر شری اسلم حسن اور ڈاکٹر۔ مکیش گوتم اپنے اپنے شعبوں میں بہت اونچے مقام پر کام کررہے ہیں۔ یہ ایوارڈ ہر سال ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو سرکاری خدمات میں رہتے ہوئے بھی ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔ اسلم حسن اردو میں جبکہ مکیش گوتم جی ہندی میں کمال کر رہے ہیں۔ یہ اعزاز ڈاکٹر صاحب نے ان معزز لوگوں کو پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا