معراج ملک کی جیت ایک عام آدمی کی جیت ہے :سفیر چوہدری

0
0

 محراج عوامی نمائندہ بن کر عوام کی بات کریں گے

شیراز چوہدری
جموںعام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما سفیر چوہدری نے جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے پر عام آدمی پارٹی کا جموں کشمیر اسمبلی میں کھاتا کھلنے پر عوام کو مبارک دی۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے چوہدری نے کہا معراج ملک عام لوگوں کا لیڈر ہے۔

https://aamaadmiparty.org/

انہوں نے کہا کہ معراج ملک کی جیت عام آدمی کی جیت ہے ۔انہوںنے کہاکہ اب جموں کشمیر کے اندر معراج ملک عام آدمی کا خادم بن کر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے قومی صدر اروند کیجریوال کی عوام دوست پالیسیوں کو ہم عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ جموں کشمیر کی عام آدمی کی آواز بن کر معراج ملک اسمبلی میں بات کریں گے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ معراج ملک جموں کشمیر کی اسمبلی میں عام آدمی کے معاملات ایک وکیل کی طرح اٹھائیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عام آدمی پارٹی کے اور بھی لیڈر اور ورکر موجود تھے۔ معراج ملک کی جیت پر جہاں عام آدمی پارٹی کے جموں دفتر میں جشن کا ماحول ہے تو وہیں سفیر چوہدری نے معراج ملک اور عام آدمی پارٹی کی پوری ٹیم کو مبارک دی ۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا