سرفرازقادی
پونچھ؍؍شہر پونچھ میں کافی لوگ مودی سرکار کے نو سال کو بے مثال بتا کر جشن تو منا رہے ہیں۔ منائیں اس پر ہمیں کچھ لینا دینا نہیں۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ اب کی بار یہ جو نیا ڈرامہ پنشن کو لے کر چل رہا تھا۔ ویریفکیشن کے نام پر کافی مہینوں سے غربا،مساکین ویتاما اور بے سہارا اپاہج بزگ حضرات اس بار عید الاضحی کے موقع پر بھی عید منانے سے محروم رہے۔ یہ باتیںسماجی کارکن سید ساحل بخاری نے کہیں ان کے ہمراہ سماجی کارکن تنویر چوہدری،افضل خان جنجوعہ،سماجی کارکن شعبان چشتی،پنچ شاھد حسین شاہ،پنچ مختار مغل،چوکیدار اشراز حسین شاہ،سماجی کارکن محمد اسحاق شیخ،سماجی کارکن چوہدری، رخسانہ کوثراورریاض مغل بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ معذوروں،بیواوں بزرگ لوگوں کو لائن میں لگا کر ویریفکیشن کے نام پر انہیں پریشان کیا پھر ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد 5 مہنیے ہو گیے انکے بنک کھاتوں میں کوئی پنشن کا پیسہ نہیں آیا۔اور اب کی بار ان لوگوں نے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے عید بھی نہیں منائی۔ لہذا ہم گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بے سہارہ لوگوں کے کھاتوں میں جلد سے جلد پیسے ڈالے جائیں۔تاکہ وہ لوگ اپنی زندگی کے ساز وسامان لے کر زندگی آسانی سے بسر کر سکیں۔