معذورین کی ماہانہ پینشن 5000 اورانہیں اے اے وائی کے زمرے میں لاکر پکے مکانات دیئے جائیں:رشید شاہپوری

0
0

ضلع انتظامیہ پونچھ بالخصوص محکمہ سماجی بہبود کے کام کو سراہا، معذوروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا شکریہ ادا
سرفرازقادری
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے معروف سماجی کارکن رشید شاہپوری نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی ماہانہ پینشن میں اضافہ کیا جائے اور مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے پینشن کی رقم 1000 روپے سے بڑھا کر 5000 روپے کی جائے۔انکا دوسرا مطالبہ ہے کہ معذورین لیے ایک خاص سکیم چلائی جائے جس کے تحت معزور افراد کو مفت پلاٹ فراہم کر انکو پکے گھر تعمیر کر کے دیئے جائیں جیسے پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت تعمیر کیے جاتے ہیں۔انکا تیسرا مطالبہ ہے کہ غرباء و مساکین معذورین کے راشن کارڈ اے اے وائی زمرے میں لائے جائیں اور انہیں چاول اور آٹے کے علاوہ چینی و دیگر اشیائ ضروریہ راشن کارڈ پر ہی فراہم کی جائیں۔انکا چوتھا مطالبہ ہے کہ جموں کشمیر میں ملازمت کے لئے جب آسامیاں مشتہر ہوتی ہیں ان میں معذورین کے لیے معقول ریزرویشن کا اہتمام کیا جائے اور انہیں کاغذوں میں نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں اس ریزرویشن کے تحت ملازمت دی جائے تاکہ وہ خود کو کمتر محسوس نہ کریں۔انکا پانچواں مطالبہ ہے کہ جو بھی معذور افراد بقایا رہے ہیں انکی شناخت کر انہیں سکوٹیاں فراہم کی جائیں۔انکا چھٹا مطالبہ ہیکہ معذورین کے لیے مفت علاج، مفت سفر کے ساتھ ساتھ حج و عمرہ کی سعادت کے لیے مفت انتظام کیا جائے۔انہوں نے مرکزی سرکار و لیفٹیننٹ گورنر و بالخصوص ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری و ضلع سوشل ویلفیئر آفیسر مہندر پال کے کام کی جم کر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے معذور افراد کے لیے بہت زبردست کام کیا ہے اور ایک وقت تھا جب کئی سال احتجاج کر کچھ معذورین کی پینشن منظور ہوئی تھیں لیکن آج پینشن ایک دن میں منظور ہوجاتی ہے بشرطیکہ درخواست دہندگان کے دستاویزات مکمل ہوں اور باقی تمام مطالبات کو بھی حل کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جس طرح اس سے قبل معذورین کے مطالبات کو موجودہ مرکزی حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا ہے انکے باقی مطالبات کو بھی جلد پورا کیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا