’مضبوط سڑکیں ہماراترقیاتی ایجنڈا‘

0
0

حکومت سے جتنا بھی ہوسکے وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرے گی : گنگا
لازوال ڈیسک

  • جموں؍؍مضبوط سڑکیں اور بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں شامل ہے اور دیہی و دور دراز علاقوں میں سڑک رابطوں میں اَپ گریڈیشن اور بہتری لانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہار صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے ضلع سانبہ کے بڑالی علاقے میں ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما بھی اس موقعہ موجو دتھے۔سماج سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ ہائے فکر نے وزیر سے ملاقات کی اور انہیں اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیاجن میں سڑک رابطوں کی بحالی، ڈرنیج نظام کا قیام ، پینے کے پانی دستیابی ، بجلی کی فراہمی میں بہتری ، راشن کی دستیابی جیسے مسائل شامل ہیں ۔مطالبات کے ردعمل میں وزیر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ حکومت سے جتنا بھی ہوسکے وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما نے کہا کہ حکومت ریاست کے دور دراز علاقوں کی ترقی یقینی بنانے کے سلسلے میں کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتیں لوگوں کی بہبودی اور خوشحالی کے لئے کئی سکیموں پر عمل کر رہی ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا