مشیر بھٹناگر نے جی ایم سی اودھمپور کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا

0
0

تعمیراتی ایجنسی سے کہاکام کی رفتار کو تیز کرے اور مقررہ وقت کے مطابق اس کی تکمیل کو یقینی بنائے
لازوال ڈیسک

اودھمپور؍؍لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھمپور کے باوقار پروجیکٹ پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے پروجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، پرنسپل جی ایم سی اودھمپور ، تعمیراتِ عامہ ، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران دورے کے دوران مشیر کے ہمراہ تھے ۔ معائینے کے دوران مشیر نے پروجیکٹ کے ہر ایک حصے کی پیش رفت کا بغور جائیزہ لیا اور پروجیکٹ کی آسانی سے تکمیل میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ورکرز کے ساتھ مکمل بات چیت کی ۔ کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے عمل آوری ایجنسی پر زور دیا کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کرے اور مقررہ وقت کے مطابق اس کی تکمیل کو یقینی بنائے ۔ مشیر نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ پندرہ روزہ بنیادوں پر پیش رفت کی نگرانی کریں اور عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ موثر رابطہ کاری کے ذریعے اس باوقار منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشیر نے بتایا کہ ایل جی کی قیادت والی موجودہ انتظامیہ جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے اور گذشتہ چار برسوں میں یو ٹی میں عالمی معیار کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے قیام کے سلسلے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے ۔ معائینہ کے دوران عمل آوری ایجنسی کے افسران نے مشیر کو جاری کاموں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا