لازوال ڈیسک
کٹھوعہ؍؍ڈپٹی کمشنر، کٹھوعہ راکیش منہاس نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے احاطے میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں ممکن اسکیم کے 5 مستفیدین کو منی کمرشل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر، کٹھوعہ نریش کمار، مہندرا اینڈ مہندرا اور ٹاٹا موٹرز کے نمائندوں کے علاوہ MUMKIN اسکیم کے استفادہ کنندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مشن یوتھ پہل شروع کرنے کا مقصد نوجوانوں کو خود انحصاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خود کفیل بننے کے لیے اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے آگے آنا چاہیے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایمپلائمنٹ اینڈ کونسلنگ سنٹر، نریش کمار نے بتایا کہ MUMKIN اسکیم کے تحت ضلع میں کل 236 مستفیدین کو کمرشل گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔