مشن یوتھ نے تعلیم ، کھیل اور انٹر پرنیور شپ میں مختلف اقدامات کا آغاز کیا

0
0

کشمیر یونیورسٹی اور بی جی ایس بی یو کے ساتھ مسابقتی امتحانات کیلئے کوچنگ سینٹرز کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے جائیں گے
لازوال ڈیسک

سرینگر مشن یوتھ جموں و کشمیر نے آج متعلقہ محکموں کے ساتھ تال میل کے ساتھ تعلیم ، کاروباری اور کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی شمولیت کے مختلف اقدامات کے انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ یہ اقدامات نوجوانوں کی بامعنی نتائج پر مبنی اور تعمیری مشغولیت کیلئے شروع کئے گئے ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے مختلف شعبوں کے شراکت داروں سے موصول ہونے والی اسکیموں ، نوجوانوں کی شمولیت کے مختلف اقدامات کیلئے تیاریوں اور نئی تجاویز کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ مالیاتی مشیر تصوف امین ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مقبول ، مختلف تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ او ایس ڈی ڈاکٹر مرتضیٰ رشید اور او ایس ڈی گوربھ گپتا نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ سول سروسز امتحان کی کوچنگ کیلئے سلیکشن لسٹ کو شائع کرنے کی منظوری دی گئی ۔ اسکیم کے تحت 1000 امیدواروں کو منتخب اداروں اور یونیورسٹیوں میں مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی ۔ 150 سے زائد منتخب طلباءکو اب بھی دستاویزات کی تصدیق میں کوتاہیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ انہیں دستاویزات کی تیاری سے مشروط عارضی سلیکٹیز کے طور پر شامل کیا جائے ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوچنگ کا باقاعدہ آغاز 15 اگست 2022 سے ہو گا ۔ کشمیر یونیورسٹی کیمپس سرینگر اور بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں موجودہ تعلیمی سال میں 100-100 نشستوں کی گنجائش والی کوچنگ سہولیات کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔ مشن کی طرف سے معاونت فراہم کی جانے والی کوچنگ سہولیات کیلئے دونوں یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے جائیں گے ۔ مشن یوتھ نے سرینگر میں ایک سرکاری رہائشی کوچنگ سنٹر کے قیام کی بھی منظوری دی جس کیلئے مقام اور منصوبہ کو منظوری دی گئی ۔ جموں و کشمیر اور دیگر ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی یونیورسٹیوں ، آئی آئی ٹیز /آئی آئی ایمس اور کالجوں کی شرکت کے ساتھ اگست کے آخری ہفتے میں نیشنل یوتھ فیسٹیول کے انعقاد کیلئے طریقوں کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔ 2 روزہ یوتھ فیسٹیول میں 14 مختلف ذیلی زمروں میں موسیقی ، رقص ، تھیٹر اور فائن آرٹس سمیت مختلف موضوعات کے تحت فائنل مقابلوں کا مشاہدہ کیا جائے گا ۔ متاثر کن گفتگو ، بہترین اداکاروں کو ایوارڈز اور دیگر مختلف سرگرمیاں بھی قطار میں ہیں ۔ اس دوران ایل جی رولنگ ٹرافی کے تحت مختلف شعبوں میں مقابلوں کے آغاز کی بھی منظوری دی گئی جس کیلئے یوتھ سروسز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مقابلوں کے جلد آغاز ، ضروری کھیلوں کا سامان ، ریفریشمنٹ اور میمنٹو /میڈلز وغیرہ کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں ۔ رولنگ ٹرافی دو ماہ کی مدت میں بلاک لیول سے لیکر یو ٹی لیول تک مقابلے دیکھے گی ۔ طلباء/نوجوانوں کیلئے آل انڈیا ٹور کیلئے پلان اور شیڈول کو بھی منظوری دے دی گئی ہے اور جلد ہی تاریخوں کی اطلاع دی جائے گی ۔ فلیگ آف اور فیڈ بیک کیلئے طریقوں کو حتمی شکل دی گئی ۔ میٹنگ میں اسکل ڈیولپمنٹ ، انٹر پرنیور شپ ، ایکسپوزر وزٹ ، جدت ، اشاعت اور کھیل سمیت متعدد دیگر منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی گئی ۔ مختلف سکیموں کے تحت اضلاع کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا