ونے شرما
ادھمپور تحصیل مجالتا چوٹ پاجیا کے وارڈ نہ چار میں واقع ایک مکان میں مشتبہ حالات میں آگ لگنے سے گھر اور گھر میں رکھا سامان جل کر راکھ ہو گیاہے ۔جانکاری کے مطابق چوٹ پاجیا کے وارڈ نمبر چار کے علاقے میں رہنے والے بابو رام ولد سنت رام نے بتایا کہ رات کو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر کے اندر میں سو رہے تھے کہ اچانک ان کے گھر میں آگ نمودار ہوئی اور ان کا شور سنتے گاو¿ں کے لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ پر قابو پانے کے مکمل جتن کئے لیکن آگ پر قابو نہیں پا سکے اور ان کا سارا گھر اور گھر کے اندر رکھا سامان جل کر راکھ ہو گیا.۔