یواین آئی
جموں؍؍مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے راجوری کے بریوی باجی درمشالہ علاقے میں تلاشی آپریشن لانچ کیا۔ذرائع کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد راجوری کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسزنے ہوا میں کئی راونڈ بھی فائر کئے۔ذرائع کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔