غزہ میں اموات کی تعداد 32623 تک پہنچ گئی

0
108

یواین آئی

غزہ؍؍غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 32623 ہو گئی ہے۔وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 71 فلسطینیوں کو ہلاک اور 112 کو زخمی کیا۔ وزارت کے مطابق اسرائیل اور حماس تنازع کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 32,623 تک پہنچ گئی ہے اور 75,092 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے نے بتایا کہ جمعہ کو غزہ شہر میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔قابل ذکر ہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیلی سرحد میں داخل ہو کر اورغزہ سے راکٹ داغ کر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 1200 لوگ مارے گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی حماس کے جنگجوؤں نے 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔ اس کے بعد جوابی کارروائی میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر حملے شروع کر دیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا