مہاجرین کے درپیش مسائل پر ہواتبادلہ خیال، جاوید مصطفیٰ میر کو سونپی قرقرداد
لازوال ڈیسک
جموںمسلم مہاجرین کمیٹی کے بینر تلے اور نذیر احمد لون کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کمیٹی ممبران نے گزشتہ تیس برسوں سے مسلم مہاجرین کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر کمیٹی نے ایک قرارداد کو بھی پاس کر جاوید مصطفی میر وزیر حکومت جموں و کشمیر کو سونپا جس میں کئی مطالبات کو شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے قرارداد میں مسلم مہاجرین کو مکمل بازآبادکاری جیسے کہ کشمیری پنڈتوں کو دی گئی اور بالخصوص جگٹی ٹاﺅن شپ کے طرز عمل پر مسلم مہاجرین کی باز آبادکاری پر زور دیا ،سجواں جموں میں سٹیٹ ہاﺅسنگ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تعمیر کردہ 200فلیٹوں میں مسلمانوں کو ان کا حصہ دیا جائے ۔مہاجرین کے راشن کارڈوں میں ان کے نام کی درستگی ،مہاجرین کو بہتر زندگی گزارنے کیلئے رلیف،رجسٹریشن اسناد وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے۔وہیں کمیٹی کی جانب سے وزیر موصوف کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور امید جتائی کہ موصوف مہاجرین کے مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کے اور مسلم مہاجرین کے مسائل کا ازالہ کیا جائے گا ۔اس موقع پر چوہدری اکبر، عبدالقیوم، غلام محمد تانترے و دیگر کمیٹی ممبران موجود تھے۔