سرفرازقادری
مینڈھراللہ رب العالمین کے بعد جس ہستی کا ہم پر سب سے زیادہ احسان ہے؛ وہ سرور کائنات رحمت عالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہے۔ مسلمانوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے جو تعلق ہے؛ وہ تعلق تمام دوسرے انسانی تعلقات سے بالا تر ہے۔ دنیا کا کوئی رشتہ ا±س رشتے سے اور کوئی تعلق، اس تعلق سے جو نبی کریم اور اہل ایمان کے درمیان ہے ، ذرہ برابر بھی کوئی نسبت نہیں رکھتا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم مسلمانوں کے لیے ان کے ماں باپ سے بھی بڑھ کر شفیق و رحیم اور ان کی اپنی ذات سے بڑھ کر خیر خواہ ہیں. ان باتوں کا اظہار مولانا مدثر قادری امام خطیب نعیمی جامع مسجد شریف عمر کالونی بہینچھ و صوبائی جوائنٹ سیکریٹری جماعت اہل سنت (رجسٹرڈ) صوبہ جموں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس پر شدید ررعمل جاری کرتے ہوئے ملوثین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اسلام، اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیکے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرکے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔ مولاناموصوف نے کہاکہ ہم پیارے نبی حضرت محمد مصطفیکیخلاف توہین آمیز بیانات کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں اور سمجھتی ہیں کہ یہ ایک ذہنی اور نفسیاتی بیماری ہے جس نے ان تنگ نظر عناصر کے دلوں کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔مسلمان کبھی بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے توہین رسالت میں ملوث بھاجپا کے معطل شدہ قومی ترجمان نوپور شرما اور انچارج میڈیا سیل نوین جنڈل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے تاکہ آئندہ کوئی بھی پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی کی شان اقدس میں توہین نہ کرے۔