مسلسل بارشوں سے نظام زندگی درہم

0
0

وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں اور خطہ پیرپنجال اور چناب کے پہاڑی علاقوںمیں گذشتہ دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں ہلکی برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔موسلا دھار بارشوں کے باعث وادی کے میدانی علاقوں کی سڑکیں اور گلی کوچے پانی سے بھری ہوئے ہیں ۔وہیں سری نگر – جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ ویگر پہاڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہیں۔بعض علاقوں میں پانی گھروں میں بھی گھس گیا ہے جس سے مکینوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔بارشوں سے سڑکیں اور گلی کوچے ندلی نالوں میں تبدیل ہوئے اور گھروں سے باہر نکلنا محال سا بن گیا ہے۔انتظامی سطح پر اس سلسلے سے نبٹنے کے لئے ہر طرح کی تیاریاں بھی ہورہی ہیں۔ وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیرپنجال چناب میں بھی بارشوں سے رہائشی مکانوںکو کہیں جزوی اور کہیں کلی نقصان پہنچا ہے۔ وادی میں جاری خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے تاہم حکام نے سیلاب کے خطرے کو فی الوقت خارج از امکان قرار دیا ہے۔واضح رہے خراب موسم کے پیدا صورتحال سے ہوئے نُقصان کی بازآبادی کاری کے لئے انتظامیہ کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن علاقوں کا رابطہ شہر یا پھرآس پاس کے علاقوں سے سڑکوں کے بہہ جانے سے منقطع ہوگیا ہے۔ فوری اُس طرف دھیان دینے کی ضرورت ہے ۔ عوامی جان و مال کی حفاظت جلد ناگزیر ہے۔ فلڈ اور اس سے ملحق تمام محکمہ جات خصوصا محکمہ موسمیات کو عوام کو بروقت باخبر کرنے کی بااثر حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پیدا صورتحال سے عوام کو خو ف حراس پھیلنے کا خدشہ بھی ہے ۔عوام کو چاہئے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور شاہرائوں پر سفر کرنے سے پہلے ٹریفک ایڈوائزری کے بارے میں جانکاری حاصل کرلیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا