مسجد اقصیٰ میں دوسرے روز بھی تشدد

0
0

اسرائیلی حملوں کی مسلم دنیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت کی گئی
یواین آئی

یروشلم؍؍اسرائیلی پولیس نے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن مشرقی یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے پرچھاپہ مارا ، جس کے بعد پھر جھڑپیں شروع ہوئیں اور غزہ سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ داغے گئے۔فلسطینی ریڈکرسینٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔اس حساس کمپلیکس کے انچارج اسلامی وقف نے کہا کہ پولیس نے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے اسٹن گرینیڈ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے کے مطابق پولیس نے کمپاؤنڈ پر اس وقت چھاپہ مارا جب تقریباً 20 ہزار نمازی رمضان کی نماز ادا کر رہے تھے۔ جبکہ اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں نوجوانوں نے فساد بھڑکانے کے لیے مسجد میں گھس کر خود کو بچانے کی کوشش کی۔بیان کے مطابق نوجوان مسجد میں داخل ہوئے اور دروازے بند کرنے کی کوشش کی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اندر داخل ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں نے اشتعال انگیز نعرے لگائے، پٹاخے پھوڑے اور پولیس افسران پر چیزیں پھینکیں۔ اسرائیلی حملوں کی مسلم دنیا اور اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا