ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی فوری مداخلت ناگزیر : عوام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍تحصیل سرنکوٹ حلقہ پنچایت مستاندرہ میں واقع دیرینہ اسکول اراضی قضیہ دن بہ دن عروج پہ ہے مقامی باشندگان نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری اسکول اراضی تعدادی زائد از دس کنال مطابق محکمہ مال ومحکمہ تعلیم ہے جبکہ اسکول کے قبضہ میں فقط 4 کنال اراضی ہے بقیہ اراضی پر ناجائز تجاوزات کا دعویٰ لئے ہوئے فریقین میں خلفشار ہے جو کہ ایک تنازع کی شکل اختیار کرچکا ہے گردونواح کے مقامی باشندگان کا کہنا ہے کہ محکمہ جات کی ملی بھگت سے تصفیہ طلب معمہ حل نہیں ہوپارہا ہے عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی فوری مداخلت ناگزیر قراردی ہے چونکہ بغیر مداخلت ضلع ترقیاتی کمشنر اسکول اراضی بازیاب ہونا ناممکن ہے درایں اثنا سرپنچ محمود حافظ محمد نصیر بٹ خورشید بٹ اور محمد رفیق بٹ نے کہا اسکول اراضی تنازع معاملہ برائے نشاندہی ایس ڈی ایم سرنکوٹ کے زیر غور لایا ہے اور ایس ڈی ایم سرنکوٹ ایک محرک آفیسر ہیں جو زمینی حقائق کے مطابق عمل درآمد پر اسکول اراضی بازیاب کرکے خلفشار ختم کرواسکتے ہیں۔