مسافر بردار گاڑیوں میں اورلوڈنگ حادثات کی بڑی وجہ

0
0

ٹریفک پولیس نیند سے جاگ کر اوور لوڈنگ کرنے والے ڈرائیوروںکے خلاف کاروائی کرے
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ مسافر بردار گاڑیوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی اکثر یہی شکایت رہتی ہے کے مسافر بردار گاڑیوں میں اوورلوڈنگ زیادہ ہوتی ہے اسی سلسلہ میں لازوال کو کچھ ویڈیو کلیپ موصول ہوئے ہیں جن سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ راجوری شہر کے گردونواع چلنے والے آٹومیٹک میں بھی بڑے پیمانے پر اوور لوڈنگ ہوتی ہے اسی سلسلہ میں کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کی اگر ٹریفک پولیس مسافر بردار گاڑیوں میں اوور لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف شکنجا کسے تو یہ لوگ اوورلوڈنگ نہیں کریں گے اکثر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ ٹیمپو اور آٹومیٹک میں معمول سے زیادہ سواریاں بٹھائی جاتی مگر اس کے باوجود بھی ٹریفک پولیس ان کے اوپر کارروائی نہیں کرتی اور یہ لوگ کھلے عام ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے اگر ٹریفک پولیس باخوبی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے تو حادثات میں بھی کمی آئے گی اور جو لوگ ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں وہ بھی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا