مسئلہ کشمیر پرپاکستان سے بات کی جائے

0
0

جموں میں مسلم بستیاں ہرسطح پرنظرانداز ،حکومت اپنارویہ تبدیل کرے:چوہدری اختر

لازوال ڈیسک

  • جموں؍؍گجر بکروال اصلاحی کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس میںعید الاضحی کے مقدس موقع پر تمام ریاست کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ریاست میں امن و سکون اور آپسی بھائی چارہ کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر گجر بکروال اصلاحی کمیٹی نے مرکز ی سرکار سے اپیل کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کیلئے پڑوسی ملک سے بات کی جائے تاکہ مسئلہ کشمیر جو کہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے کا حل کیا جائے جبکہ گجر بکروال اصلاحی کمیٹی سے وابستہ چوہدری اختر نے ریاستی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الاضحی کے مقدس موقع پرعوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواریاں نہ سہنی پڑیں ۔اسی ضمن میں امیر الدین کسانہ صدر گجر بکروال اصلاحی کمیٹی اور فرمان علی نے بھی ریاستی سرکار سے اپیل کی ہے عید الاضحی کے موقع پر عوام میں بجلی،پانی،صحت،صفائی اور تحفظ کے انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام مشکلات سے دو چار نہ ہو۔اختر علی نے مزید کہا کہ سرکارجموں میں عید الاضحی پر مسلم بستیوں میں توجہ مرکوز کرے تاکہ مسلمانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ مسلم بستیوں کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے جبکہ بجلی پانی کو لیکر مسلمانوں میں اکثر نا راضگی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیشہ بھائی چارہ اور محبت کو لیکر آتی ہے اور ایسے موقعوں پر عوام اپنے خاندان کے مرحومین کی قبروں پر جا کر فاتح خوانی کرتے ہیں ۔چوہدری اختر نے اسی سلسلہ میں میونسپلٹی محکمہ سے اپیل کی ہے کہ مسلمانوں کے قبرستانوں کے گرد و نواح میں بھی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ بجلی کا بھی معقول انتظام کیا جائے ۔موصوف نے مزید کہا کہ عید بکر کے موقع پر قربانی کرنے والے مسلمان بھی مویشیوں کی قیمتوں کے پیش نظر کافی پریشان نظر آ رہے ہیں کیونکہ بھیڑ بکرے اور مرغے فروشی کا کام کرنے والے من مانے دام لگائے بیٹھے ہیں جبکہ سرکار کی جانب سے قیمتوں کے بورڈ کہیں بھی آویزں نظر نہیںآتے ہیں اور اعلان صرف کاغذوں تک ہی محدود رہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ حرکت میں کب آئے گی جبکہ عید کو صرف ایک دن ہی رہ گیا ہے اور حکومت کو بیدار ہوتے ہوئے محکمہ پولیس اور ٹریفک کو بھی متحرک کرنا چاہئے جس سے نمازیوں کوآمد و رفت میں راحت مل سکے ۔اس ضمن میں امیر الدین کسانہ نے میونسپلٹی محکمہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجر نگر اور ریہاڑی میں مسلم اپنے مرحومین کی قبروں پر ایسے موقعوں پر جاتے ہیں لہذا بجلی اور صفائی کے معقول انتظامات کئے جائیں ۔اسی ضمن میں امیر الدین کسانہ صدر گجر بکروال اصلاحی کمیٹی اور فرمان علی نے بھی ریاستی سرکار سے اپیل کی ہے عید الاضحی کے موقع پر عوام میں بجلی،پانی،صحت،صفائی اور تحفظ کے انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام مشکلات سے دو چار نہ ہو۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا