مسئلہ کشمیرکوٹھنڈے بستے میں ڈالناخطرناک بھارت کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے :ممنون حسین

0
0

لازوال ڈیسک

اسلام آبادپاکستان نے ایک بار پھر بھارت پر زور دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے جبکہ اس بات سے خبر دار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کو مزید ملتوی کیا گیا تو اس کے نتیجے میں خطے کا امن شدید متاثر ہوسکتا ہے۔پاکستان کی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ‘بھارتی افواج کشمیریوں کو کچلنے کے لیے ہر سفاک کوشش کرچکی ہیں، اس قدر سفاک کہ جو پیلٹ گنز جنگلی جانوروں کے شکار کے لیے استعمال ہوتی ہیں انہیں معصوم نہتے کشمیریوں پر استعمال کیا گیا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ہونے والا اضافہ اور جبر دنیا بھر کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ممنون حسین نے اس موقع پر بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آگے بڑھیں اور کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت دلانے میں مدد کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ کشمیر کے حل کو مزید ملتوی کیا گیا تو اس کے نتیجے میں خطے کا امن شدید متاثر ہوسکتا ہے۔صدر ممنون حسین نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ جموں وکشمیر پر غیرقانونی تسلط ختم کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن واستحکام کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں تمام تر منفی ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا