کہا ےونیورسٹی کیمپس کہیں نہےں جائے گا، آرڈر کاپی بھی دکھائی
پونچھ ضلع میں دو یونیورسٹی کیمپس صرف پی ڈی پی کی مہربانی: شاہ محمد تانترے
سےد نےاز شاہ
پونچھ ممبر اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے نے ایک پریس کانفرنس کے دوران عوام پونچھ کے نام ایک اہم پیغام دیا۔تانترے نے کہا چند شکست خورد عناصروں کو جب یہ خبر ہوئی کے پونچھ ضلع میں ایک اور یونیورسٹی کیمپس دیا جارہا ہے اسی لئے ان کو یہ برداشت نہیں ہوا تو پونچھ کی عوام کو غلط افواہ دے کر یہ کہا جارہا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس ڈینگلہ پونچھ کو شاہ ستار مینڈھر میں بنایا جارہا ہے مگر میں عوام پونچھ کی طرف سے وزیر اعلی محترمہ محبوبہ مفتی اور وزیر تعلیم الطاف بخاری کو مبارکباد پیش کررہا ہوں کہ جنہوں نے مینڈھر سرنکوٹ کو بھی ایک یونیورسٹی کیمپس کا تحفہ دیا اور یہ فیصلہ محترمہ محبوبہ مفتی نے پونچھ میںعوامی دربار میں لیاکیونکہ پونچھ ضلع سرحد پر ہے ہے اور کافی ناانصافی کا شکار ہوا ہے تو محترمہ نے پونچھ ضلع کو دوسرے کیمپس کا اعلان کیا ۔تانترے نے بات کرتے ہوئے کہا شکست خورد عناصر کو پونچھ کی ترقی دیکھ کر برداشت نہیں ہوئی تو وہ عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہے مگر عوام کو یہ سب کو معلوم ہے کہ ڈنگلہ کیمپس پونچھ کا پرانہ کیمپس ہے اور شاستار کا اعلان جدید ہوا یہ عوام پونچھ کیلئے ایک اہم قدم ہے ۔ہم نے پھر عوام پونچھ کو یقین دہانی کروائی کہ پونچھ ڈنگلہ کیمپس کہیں نہیں جائیگا جس کی آرڈر کاپی بھی عوام کو دکھائی تاکہ عوام کو سچ کا پتہ چل جائے ا۔اس موقع پر ممبر اسمبلی تانترے کے ہمراہ ضلع صدر پونچھ شمیم ڈار، شہزاد خان، تنویر ڈار ،بلاک صدر منڈی پیر ذادہ بلال مخدومی ،زونل صدر شکیل پرے ،الحاج بشیر خاکی کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں ورکران موجود تھے۔