مزدور چھت سے گرکر لقمہ اجل ،علاقہ میں صف ِماتم

0
0

جسم پر بجلی شارٹ سرکٹ کے بھی نشان تھے:ڈاکٹر
ریاض ملک
منڈی؍؍ منڈی تحصیل میں گزشتہ روز ایک مزدور کی چھت سے گرکر موت واقع ہوگئی۔جس کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایاگیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔اس حوالے سے عام لوگوں نے اس حادثے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ بتایاہے۔ لوگوں کے مطابق جہاں یہ مزدور کام کررہاتھا۔وہاں بالکل قریب سے بجلی کی لائین گزررہی ہے۔ شٹرنگ کھولتے ہوے پائپ اس لائین سے ٹکرائی جس کی وجہ سے یہ نیچے گرااور پتھر پر سرلگنے سے شدید زحم لگ گئی۔ سرمیں زخم بہت ہی گہری لگی جس کی وجہ سے لقمہ اجل ہوگیا ہے۔ جس کی پہچان محمد اسلم ولد بشیر احمد قوم تانترے ساکنہ اڑائی کے طور کی گئی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق سرمیں گہری چوٹ کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ البتہ گرتے ہوے بجلی تار پکڑنے کی کوشش کی گئی۔جس کی وجہ سے اس کے ہاتھوں پر بجلی شارٹ کے نشان بھی موجود ہیں۔جبکہ بی ایم او منڈی سے جب بات کی گئی تو نا کا کہناتھاکہ بجلی شارٹ کے بھی نشان تھے۔ لیکن لیکن موت کی وجہ گرکر سرمیں گہری چوٹ ہی وجہ بنی ہے۔ ڈاکروں نے بنیادی لوازمات پوراکرنے کے بعد متوفی کو ورثہ کے حوالے کردیاگیا۔ جہاں اس کا تجہزوتکفین عمل میں لایاگیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا