مریض کو چارپائی کی مدد سے 10 کلومیٹر پیدل چل کر ایمبولینس تک پہنچایا گیا

0
0

سکما، 04 اگست (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں مسلسل بارش کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی کے سبب گاؤوں کے لوگوں کی حالت بہت ابتر ہے۔ ایسے میں گاؤں والوں نے 10 کلومیٹر پیدل چل کر مریض کو چارپائی کی مدد سے نالہ پار کرایا، تب جاکر بیمار مریض کو ایمبولینس کے ذریعے ڈورنپال اسپتال میں داخل کیا جا سکا۔
بتایا جاتا ہے کہ نکسل سے متاثرہ پالاماڈگو گاؤں کے 28 سالہ مدکم پوڈیا کو قے اور اسہال کی وجہ سے طبیعت بگڑنے کے بعد اسپتال لے جانا پڑا، لیکن راستے میں نالا بھرجانے کی وجہ سے ایمبولینس گاؤں تک نہیں پہنچ سکی۔ اس کے بعد ایمبولینس کے پائلٹ شیخ اکبر نے گاؤں والوں کو خبر بھیجی تو گاؤں والوں نے 10 کلومیٹر پیدل چل کر مریض کو چارپائی کی مدد سے نالہ پار کرایا، تب جاکربیمار مریض کو ایمبولینس کے ذریعے دورناپال اسپتال لایا جا سکا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا