مریض نے جی ایم سی جموں کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی تمام کر دی

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں میں ایک شخص نے منگل کی صبح گورنمنٹ میڈیکل کالج اورہسپتال (جی ایم سی) کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال جموں میں زیر علاج تھا اور منگل کی صبح اس نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت مکھن لال ساکن بجالتہ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بخشی نگر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا