مرکز کالی کٹ میں ختم البخاری وجلسہ دستار بندی

0
0

ملکی سطح پراسکیل انڈیا،ایم ہینڈس ،شیخ ابوبکر فائونڈیشن جیسے متعدد دینی وفلاحی پروجیکٹ کا افتتاح،اقلیتی پسماندہ طبقہ کو تعلیم ،ہنر اور کسب معاش سے جوڑنے کا پُرعزم۔ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ۔
ملک کی عظیم الشان دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ اپنے سالانہ تعلیمی فصل بہار کے موقع پر ۳۸؍ واںختم البخاری وجلسہ دستار بندی کانفرنس عالیشان پیمانہ پر منعقدکر رہا ہے ۔ جس میں ملک وبیرون ممالک کے عظیم ہستیاں ،اہل قلم ،مذہبی رہنما ں ،دانشوراں سمیت ہزاروں کی تعداد کی تعداد میں ثقافی علما وفرزندان توحیدشریک ہورہے ہیں ۔مذکورہ اطلاع جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے آج یہاں جاری کالی کٹ شہر میں پریس کانفرنس کے موقع پر دیا۔انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر ختم البخاری کے روح پرورموقع پر،جنرل کانفرنس،حلقہ ذکر روحانی اجلاس،ثقافی شوریٰ اجلاس،ثقافی سنگم،مرکز گلوبل سمیتی جیسے کئی اہم پروگرامس ہونگے ۔انہوں نے بتایاکہ گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد گذشتہ ۶؍دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر درس بخاری کے لئے معروف ومشہور ہیں ۔ختم البخاری پروگرام میں بیرون ممالک کے اسکالرز،یونیورسٹیز کے سربراہان اور تعلیمی نمائندہ بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور تلمذ کا شرف حاصل کرتے ہیں ۔ جو کہ تاریخ ہند میں اپنی نوعیت کا منفرد اور تاریخ ساز اجلاس ہوتا ہے ۔ پروگرام کاآغاز صبح ۶ بجے ،ثقافی شوریٰ کانفرنس ۹ بجے علما اجلاس ۱۰ بجے ہوگا ۔۱۱ بجے ختم البخاری کانفرنس ہوگی ۔ ۳۸؍ویں ثقافی فارغین جن کی تعداد ۴۷۹کو سندودستار سے نوازہ جائیگا ۔بعدہ شام ۵ بجے روحانی اجتماع بعدہ اختتامیہ سیشن ہوگا ۔ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے بتایاکہ اس موقع پر اقلتیوں کے تئیں تعلیمی ،رفاہی،معاشی حل کے تحت کئی پروجیکٹ کا افتتاح ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ شیخ ابوبکر فائونڈیشن پروجیکٹ کے تحت تمام ہندوستانی شہریوں کے لئے ذات پات ،مذہب وملت سے قطع نظر جوکہ ۱۶سے ۳۰ سال کی عمر تک کے مستحق طلبہ کواعلیٰ معیاری تعلیم ،ضروریات زندگی کے تئیں وظائف کی فراہمی اور رہنمائی ہوگی ۔ایم ہینڈس منصوبہ کے تحت ہر صد سالہ پر پسماندہ دیہی علاقوں میںتعلیمی اور سماجی ترقی دینا ہے ۔اسکل انڈیا پروجیکٹ کے تحت ملک بھر میں ہنر سازی کی تربیت دی جائے ،پہلے سال میں ۱۰ہزار دیہات میں ۱؍لاکھ افراد کو انکے ٹائلنٹ کے اعتبار سے آرٹ فیشیل،جدید تکنالوجی،نینو تکنالوجی ،اسپیس تکنالوجی ،سائنس میں کسب معاش کے ذرائع فراہم کرانا ہے تاکہ بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے ۔پریس کانفرنس میں استقبالیہ کمیٹی کے چیئر مین سید جمل الیل ،جنرل کنوینر این علی عبداللہ ،مرکز نالج سٹی سی ای او تنویر احمد اور مرکز ریلیشن ڈیپاڑمنٹ کے چیئر مین شیم احمد موجود رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا