مولوداور درود کا سلسلہ صبح ۵بجے سے دوپہر ۳بجے تک جاری رہا!
لازوال ڈیسک
کیرلا ،کوزی کوڈ:یکم ربیع الاول سے کوزی کوڈ کے ہر مسجد اور گھروں میں عیدمیلادالنبیؐ کا پروگرام بڑی شان سے منایا جاتا ہے۔گھروں اور مسجدوں میں چراغ جشن کا سماں ہوتا ہے ، مولود اور درود کا اہتمام کیا جاتا ہے ، موجود لوگوں میں مٹھائی اور طعام تقسیم کیا جاتا ہے۔مرکز الثقافۃ السنیہ میں بھی عیدمیلادالنبیؐ کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے۔درود شریف فضاء گونج اْٹھی۔گرانڈمفتی شیخ ابوبکر نے اس عیدمیلادالنبی ؐ پر اظہار خیال کرتے ہوئے ماہ ربیع الاول کی فضیلت پیش کی، اسی طرح عبدالحکیم ازہری نے بھی اپنے خیالات پیش کیے۔پوری محفل پر روحانی کیفیت طاری تھی۔پروگرام میں شریک سید زین العابدین بافقیہ اوردیگر علماء نے بھی اظہار خیال کیا۔