سری نگر؍؍پارلیمانی اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بدھ کو بالہ تل بیس کیمپ کا دورہ کیا اور جاری امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح مرکزی وزیر کرن رجیجو بالہ تل بیس کیمپ پہنچے اور وہاں پر یاتریوں کے لئے سیکورٹی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔معلوم ہوا ہے کہ بالہ تل میں تعینات سینئر عہدیداروں نے مرکزی وزیر کو سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اس موقع پر کہا ؛’یاتریوں کی سہولیات کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔‘انہوں نے کہاکہ بالہ تل میں یاتریوں کے لئے سبھی سہولیات میسر رکھی گئی ہے۔بتادیں کہ 29جون کو سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہوئی اور اب تک زائد از تین لاکھ یاتریوں نے پوتر شیو لنگم کے درشن کئے۔