لیکن جموں کشمیر کی عوام کی بدحالی کے فرمان جاری کر کے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے :ظہور احمد کسانہ
ایم شفیع رضوی
پونچھ؍؍ نوجوان سماجی کارکن ظہور احمد کسانہ نے اپنے ایک بیان میں جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ اور مرکزی سرکار کے اسٹیٹ لینڈ اور روشنی ایکٹ اراضی سے عوام کو بے دخلی کے حکم نامے کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کی عوام کو جہاں ایک طرف دفعہ 370 اور 35A کو منسوخ کرنے پر جموں کشمیر کی عوام کے ساتھ خوشحالی کے کھوکھلے وعدے کیے تھے ۔آج ان تمام دعووں کی ہوا نکلتی ہوئی نظر آرہی ہے وہیں ہر دن پریشانی بھرے احکامات صادر کر کے بہت ہی دکھی کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جو مرکزی سرکار اور خاص طور پر ایل جی انتظامیہ نے جو سرکاری اور کاہچرائی رقبہ کو خالی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے وہ کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا ۔غریب عوام کے پاس جہاں اپنے گزر بسر کرنے کے لئے اور اپنے رہائش پذیر ہونے کے لئے اپنے آشیانے جو برسوں پرانی جگہ ہے آج حکومت اس کو بھی خالی کر کے عوام کو بے گھر کرنے پر آمادہ ہو چکی ہے تو پھر عوام اب ایسے حالات میں کس کو اپنا مسیحا مانے عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی بھی راستہ نہیں ہے ۔ایل جی انتظامیہ اور مرکزی حکومت نے اگر اس حکم نامے کو فوری طور پر اگر واپس نہیں کیا تو عوام سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے مجبور ہو جائے گی۔