ہم انکے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت پیش کرتے ہیں. حافظ محمد عارف گنائی
سرفرازقادری
پونچھ؍؍یقیناً جو بھی اس دنیا میں آیا اس کو ایک نہ ایک دن ضرور جانا ہے اور اپنے رب کے پاس اس کو پہنچنا ہے یہ کب جانا ہے اس کے بارے میں سوائے اللہ کے اور کوئی نہیں جان سکتا ہے۔پچھلے سات آٹھ سال سے آفتاب احمد گنائی و ڈاکٹر شہناز گنائی کی والدہ کافی علیل رہیں آخر کار کل انہوں نے آخری سانس لی اور اپنے رب حقیقی سے جا ملی مرحومہ نہایت اچھی خاتون تھیں غربہ و مساکین کی مدد کرنے والی تھی اللہ نے ان سے کافی لمبا امتحان لیا ہم اس پر اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ جو انہوں نے دنیا میں بیماری دیکھی وہ ان کے لیئے ذریعہ نجات بن جائے اور ان کے بچوں نے اور ان کی بچیوں نے جو اپنی والدہ کی خدمت کی اللہ اس کو قبول فرمائے ان باتوں کا اظہار حافظ محمد عارف گنائی امام و خطیب یاسین جامع مسجد پونچھ نے اپنے ایک بیان میں کیا اور انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹر شہناز گنائی صاحبہ اور آفتاب گنائی عمران احمد گنائی اور محترم شمیم احمد گنائی وریاض آتش ان کے دیگر برادران ہمشیران کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں انکو اور انکی پوری فیملی کو ہم صبر کی تلقین بھی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔