مرادآباد:10اگست(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع مرادآباد بھداسنا ائیر پورٹ منڈھاپانڈے سے لکھنؤ کے لئے 19 سیٹر طیارے نے مسافروں کو لے کر ہفتہ کو پہلی اڑان بھری۔
آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح 10 بجے منڈھا پانڈے واقع ائیر پورٹ سے مسافروں کو لے کر 19سیٹر طیارے نے 10اگست کو پہلی اڑان بھری۔مرادآباد سے ہوائی سروس شروع ہونے کے دوران مہمان خصوصی کے طور پر اترپردیش حکومت کے کابینی وزیر دھرم پال سنگھ اور مملکتی وزیر برائے زراعت بلدیو سنگھ اولکھ خاص طور سے موجود تھے۔ مہمان خصوصی کے ذریعہ طیارے کو ہری جھنڈی دکھا کر ہوائی خدمات کا آغاز کیا گیا۔
افتتاحی پروگرام میں ضلع پنچایت صدر ڈاکٹر شیفالی سنگھ، ڈی ایم انجن سنگھ اور ایس پی ستپال انتل ائیر پورٹ ڈائرکٹر امر جیت سنگھ سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔