مدھیہ پردیش کو انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈ مقابلہ 2022 میں 13 ایوارڈ ملے

0
0

بھوپال، ْْ انڈیا اسمارٹ سٹیز ایوارڈ مقابلہ 2022 میں شاندار کاموں کی بنیاد پر مدھیہ پردیش کے 5 اسمارٹ شہروں نے مختلف زمروں میں 13 ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ مدھیہ پردیش کو بہترین ریاست کا ایوارڈ ملا ہے۔ اندور نیشنل اسمارٹ سٹی ایوارڈ میں پہلے نمبر پر ہے۔
سرکاری معلومات کے مطابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اس کامیابی کے لیے شہریوں اور سمارٹ سٹی کے محکمانہ افسران کو مبارکباد دی ہے۔
شہری ترقیات اور مکانات کے وزیر بھوپیندر سنگھ نے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ وزیر اعلیٰ چوہان کی موثر رہنمائی میں کئے گئے کام کی وجہ سے حاصل ہوئے ہیں۔ جوائنٹ سکریٹری اور مشن ڈائریکٹر، اسمارٹ سٹیز مشن، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند ایوارڈز کے نتائج کا اعلان 25 اگست کو مسٹر کنال نے کیا ہے۔
پروجیکٹ ایوارڈز میں اسمارٹ سٹی اندور کو 5، بھوپال کو ایک، جبل پور کو 2، گوالیار کو ایک اور ساگر کو ایک ایوارڈ ملا ہے۔ صفائی کی تھیم میں گوبردھن بائیو سی این جی پلانٹ، شہری ماحول کی تھیم میں ہوا کے معیار میں بہتری اور اہلیہ ود ورٹیکل گارڈن اور واٹر تھیم میں سرسوتی اور کانہ لائف لائن، رین واٹر ہارویسٹنگ اور اندور میں جھیلوں، کنوؤں اور قدم کنوؤں کی بحالی کے لئے اندور کو پہلا مقام ملا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا