مدرسہ غوثیہ مصباح العلوم پنج گرائیں میں یوم آزادی کی تقریب منعقد

0
0

ضلع ترقیاتی کونسل ڈنسال شمیم چوہدری نے قومی پرچم لہرایا
اعجازالحق بخاری
جموں ؍؍ یوم آزادی میں علمائے اسلام نے اعلی کردار ادا کیا ہے ۔ اس لئے آزادی کی تقریب مدارس میں منائی جاتی ہے ۔ ہندوستان 15 اگست 1947ئ/ کو انگریزوں کی غلامی کے چنگل سے آزادہوا، اس آزادی کے حصول کی خاطر معاشرے کے سبھی طبقوں نے اپنا اہم کردار پوری ایمانداری، زمہ داری اور دیانت داری کے ساتھ اداکیا،آزادی کی اس تحریک میں اپنے ہم وطن کے ساتھ مل کر مسلمانان ہند اور ان کی قیادت نے بھی اپنی قومی فرائض کو بخوبی و احسن طریقے سے انجام دیا، اور حصول آزادی کے اس خار دار سفر میں کسی بھی تکلیف اور قربانی سے دریغ نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیری کلاں نگروٹہ کے دینی و فلاحی ادارے ،مدرسہ غوثیہ مصباح العلوم کے ناظم اعلیٰ مولانا سید مظہر حسین شاہ مصباحی نے اُن کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کونسل ممبر شمیم بیگم نے کہا آزادی حاصل ہونے کے بعد ملک کی قیادت نے ایک ایسے قانون کی تیاری کا آغاز کیا کہ جس کی رو سے تمام ہندوستانی شہری، چاہے ان کا تعلق اکثریتی طبقے سے ہو یا اقلیتی طبقے سے سب کو مساوی حقوق دیئے جائیں گے، اور ملک میں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جائے گا جس کی بنیاد ، محبت، اخوت، بھائی چارگی، مساوات، اور جمہوریت، سیکولرزم نیز برابری کے احساس پر رکھی جائیں گی، ہر طبقے کی عزت وآبرو، جان ومال، عقائد، اخلاقیات اقتصادیات تہذیب وتمدن اور تاریخی اساس کو مکمل تحفظ ہی نہ فراہم کیا جائے گا بلکہ واضح طور پر ضمانتوں کے ساتھ ان کو مزید ترقی کرنے پھلنے پھولنے کے مواقعوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے بھی ائینی تحفظات سے لیس کئے جائیں گے، چنانچہ بلکل ایسا ہی ایک آئین تیار کیا گیا جوکہ 26 جنوری 1950ء کو نافذ العمل بھی ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ازادی کی تقریبات کا مدارس اسلامیہ میں انعقاد خوش ائند ہے انہوںنے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ اس ادارے میں اس طرح کی تقریب منعقد ہوئی ہے اور یہاں یہ دینی و فلاحی ادارہ قائم ہوا ہے میں اس ادارے میں تعلیم دینے والے اساتذہ اور تمام تر اہل گائوں خصوصا معاونین کو مباکباد دیتی ہوں انہوںنے کہا کہ میں تمام عوا م سے ادارے کے تعاون کی گزارش کرتی ہوں انہوںنے کہا اس علاقے میں قائم اس ادارے کو مظبوط کرنے کی ضرورت ہے اور عوام کو اپنے بچوں کی دنیاوی و دینی تعلیم دونوں دینے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے مدرسہ مصباح العلوم نگروٹہ پنج گرائی کے سیری کلاں میں واقع ہے جہاں کثیر تعداد میں طلبہ زیور علم سے آراستہ ہوتے ہیں جنکی تعلیم تربیت علاج و معالجہ ادارے کے ذمہ ہے اس موقعہ پر ادارے میں منعقدہ اس تقریب میں سرپنچ تھوڑو رام ، ٹھیکدار نور محمد،پنچ مرزا محمد،مولوی خوشی محمد اورادارے کے پرنسپل مولانا محمد عرفان رضوی کے علاہ کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی آخر میں پورے ملک کے لئے آمن و چین کی دعا کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا