مدرسہ خیر العلوم چندوامیں سالانہ مسابقہ النادی العربی الخطابۃ العربيۃ کا انعقاد

0
0

چندوا :مدرسہ خیر العلوم چندوا شاخ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو میں سالانہ مسابقہ النادی العربی الخطابۃ العربيۃ کا انعقاد کیا گیا جلسہ کی صدارت حافظ محمد احسان صاحب رکن شوریٰ مدرسہ خیر العلوم چندوا نے کی۔ پورے مدرسے سے٢٤طلبہ شریک ہوئے مقابلہ کی کاروائی بعد نمازِ مغرب تا ٩ بجے تک جاری رہی جلسے کی نظامت مولانا محمد ابوبکر ندوی معلم مدرسہ خیر العلوم چندوا نے کی جلسے کا آغاز قران کریم کی تلاوت سے محمد راغب حسن عربی دوم متعلم مدرسہ خیر العلوم چندوا نے کی۔ اس کے بعد نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم محمد مناظر درجہ حفظ متعلم مدرسہ خیر العلوم چندوا نے پیش کی ۔جلسہ کے اندر حکم کے فرائض مولانا محمد شاہد نواز مظاہری ڈائریکٹر سنابل اکیڈمی بالوماتھ مولانا محمد اعظم ندوی اٹکے مولانا محمد اعجاز قاسمی نے انجام دیے ۔اعلان نتائج سے پہلے حکم صاحبان نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو اس طرح کے خطابتی ثقافتی بزم سلیمانی النادی العربی جیسے تمام پروگراموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دی ۔اپنے اپنے تاثرات میں اس پروگرام کی اور مدرسے کی خوب تعریف کی اور بچوں کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ نیز حکم اول مولانا شاہد نواز مظاہری نے اس مدرسے کی تعریف کرتے ہوئے یوں کہا کہ یہ مدرسہ دن بدن ترقی کے راہ پر گامزن ہے۔ ہم سب کا ایک خواب تھا کہ اس مدرسے میں تفسیر، ہدایہ، اور مشکوٰۃ کی تعلیم ہو اور بہت خوشی کی بات ہے کہ آج اس مدرسے میں اس طرح کی تعلیم ہو رہی ہے۔ انہوں نے بچوں سے خاص طور سے یہ نصیحت کی کہ طلبہ اساتذہ سے مشورہ لے کر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو اور بھی زیادہ بڑھائیں۔ حکم ثانی مولانا اعظم ندوی نے بچوں کو تقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ تحریری مقابلوں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دی اور انہوں نے بچوں کے سامنے یہ بات بھی رکھی کہ کامیابی کے صرف دو کنجیاں ہیں ایک زبان اور دوسرا قلم زبان سے زیادہ موثر قلم ہے۔ لہذا تمام طلباء بزم سلیمانی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔حکم ثالث مولانا اعجاز قاسمی صاحب نے مدرسے کی تعلیم کی نہایت ہی بہترین انداز میں تعریف کی۔ نیز اس کے معلمین کی اور خاص طور سے ناظم مدرسہ مولانا محمد رضوان دانش ندوی کی تعریف کی اور انہوں نے نیک مشوروں سے نوازا۔اخیر میں ناظم مدرسہ مولانا محمد رضوان دانش ندوی طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور ہمیشہ بڑھ چڑھ کے اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اورمقابلہ کے نتیجہ کا اعلان کچھ اس طرح سےکیا اول پوزیشن عبدالحسیب مانڈر عالیہ اولی، دوم پوزیشن عمر فاروق رانچی عربی چہارم اور محمد گلزار لادھوپ عربی دوم ،سوم پوزیشن ولی اللہ ماسیاتو عربی چہارم اور چہارم پوزیشن محمد عاطف ہزاری باغ عربی اول۔ اخیر میں ناظم مدرسہ مولانا محمد رضوان دانش ندوی نے تمام باہر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس جلسے میں مولانا محمد سلمان ندوی، مولانا محمد اظہار قاسمی، مولانا مولانا ظفر اقبال صاحب ،حافظ علیم الدین صاحب ،ماسٹر طارق انور صاحب، محمد جنید کے علاوہ علاقے کے لوگ شریک رہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا