مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کھنیتر پونچھ جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام چل رہے مکاتب کانعتیہ و تقریری مقابلہ منعقد

0
0

مولانا محمد معشوق اشرفی نے فاتحین کو پیش کی مبارک باد ،بڑی تعداد میں طلباء نے مقابلے میں لیا حصہ
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کھنیتر پونچھ جموں وکشمیر کے زیرِ اہتمام چل رہے مکاتب علاقہ دوپیریاں پنچایت کے سبھی طلباء وطالبات کا نعتیہ وتقریری انعامی مقابلہ بمقام جامع مسجد غوث الورٰی محلہ کھیت کنھیتر میں منعقد ہوا جسمیں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقامی عوام اہلسنت نے بھی کثیر تعداد میں شمولیت کی اور علمائے اہلسنت نے پروگرام کو زینت بخشی۔واضح رہے یہ پروگرام حضرت مولانا قاری محمد اسحاق قادری کی سربراہی میں منعقد ہوا اور اراکین کمیٹی نے پورا تعاون پیش فرمایا۔ اجلاس کی صدارت خلیفہ حضور اشرف ملت حضرت مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی ضلع صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ وتنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر نے فرمائی اور فاتحین طلباء کو مبارک باد پیش کی ۔اس دوران حضرت مولانا مزمل حسین قادری امام مسجد کلر کھنیتر نے پر مغز خطاب سے لوگوں کے دلوں کو جیتا ۔اس موقع پر نظامت کے فرائض مولانا قاری محمد رفیق امام جامع مسجد کنوئیاں نے نبھائے اور حضرت مولانا حافظ عبدالحمیدامام جامع مسجد عمر ڈلہ کھنیتر بطور مہمان موجود رہے ۔انکے علاوہ مزید علمائے اہلسنت وسادات کرام نے بھر پور شرکت کی محفل کا اختتام دعا وصلاۃ سلام پر ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا