سالانہ پروگرام کے لئے مشاورتی اجلاس کا انعقاد،بڑی تعداد میں معززین نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کھنیترمیں بارہ فروری کوسالانہ اجلاس منعقد ہوگا ۔اس ضمن میں ادارہ ہذا میں اہل علاقہ کی ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا جس میں بارہ فروری2024بروز سوموار کو ہونے والے سالانہ جلسہ دستار کے لئے مکمل لائحہ عمل بنایا گیا اور دیگر پہلؤوں پر بھی غور وخوض ہوا۔اس موقع پرتبرک کے لئے بھی اہل علاقہ نے اپنا بھرپور تعاؤن پیش کیا۔واضح رہے کہ اس سالانہ جلسہ دستار بندی مدرسہ اشرفیہ نورالاسلام کھنیترمیں امسال ملک کی مایہ ناز شخصیت آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے قومی صدر حضرت علامہ مولانا الشاہ سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ سے تشریف لا رہے ہیں۔ اس ضمن میں فرزندان توحید و رسالت شرکت کی دعوت دی۔