مدارس اسلامیہ میں ششماہی امتحانات کا سلسلہ جاری

0
0

دارالعلوم نظامیہ رضویہ جناکھ ڈنسال جموں کے بچوں کا بھی لیا گیا امتحان
ایم شفیع رضوی
ڈنسال ؍؍ان دونوں صوبہ جموں کے مختلف مدارس اسلامیہ میں پڑھنے والے بچوں کے ششماہی امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اسی سلسلہ میں دارالعلوم نظامیہ رضویہ جناکھ ڈنسال جموں میں بھی پڑھنے والے بچوں کا تحریری اور تقریری امتحان زیر سرپرستی حضرت مولانا بلال احمد نوری مہتمم دارالعلوم ھذا انعقاد کیا گیا جس میں ممتحن کی حیثیت سے فاضل نوجوان ماہر علم و فن حضرت مولانا حافظ وقاری بلال احمد مصباحی صدر المدرسین دارالعلوم حنفیہ مظہر اسلام ریلوے اسٹیشن جموں ، استاذ الحفاظ حضرت مولانا حافظ وقاری مبشر الرحمٰن صدر المدرسین جامعہ فیضان القرآن سوکھا کٹھا پونچھ ، ان کے علاوہ مقامی علمائے کرام میں بالخصوص حضرت حافظ وقاری محمد اقبال شاہ امام وخطیب جامع مسجد ڈنسال ،حافظ وقاری ممتاز قادری امام مسجد شریف کاہپوتہ ، حافظ وقاری محمد عابد رضا امام وخطیب جامع مسجد سلیوٹا دومیل ،قاری ظہیر عباس قادری امام وخطیب جامع مسجد بڑولہ دومیل تشریف فرما تھے حضرت مولانا بلال احمد مصباحی نے امتحان کے بعد طلبہ کو اپنے نصیحت آموز کلمات سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم حاصل کریں اور اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کریں اپنی تعلیم کو بیچ میں ادھی ادھوری چھوڑ کر نہ جائیں بلکہ مکمل حافظ قران با عمل عالم دین بنیں کیونکہ انے والے وقت میں آپ نے قوم کی امامت اور سرپرستی کرنی ہے وہ تب ہی ممکن ہو گا جب آپ لوگ مکمل عالم دین ہوں گے اور باعمل بھی ہوں گے امتحان کے اختتام پر خصوصی دعا مولانا بلال احمد مصباحی نے فرمائی اس سارے انتظامات کی نگرانی حضرت حافظ فراقت علی نعیمی صدر المدرسین دارالعلوم نظامیہ رضویہ جناکھ ڈنسال نے فرمائی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا