سید نیاز شاہ
پونچھ//پونچھ ضلع میں کافی عرصہ سے مخلصی سے کام کررہے مخلص علی کو پونچھ کا ضلع پنچائت آفیسر تعینات کیا گیاہے۔زرائع سے ملی جانکاری کے مطابق موصوف اس سے پہلے پونچھ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری، ضلع سوشل ویلفئیر آفیسر، سی ڈی پی او پونچھ اور سی ڈی پی او منڈی کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں جن کو اب ضلع پنچائت آفیسر کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ کے زریعے عوام پونچھ کو یقین دلایا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیں گے۔