مخصوص افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے: بنرجی

0
0

دہلی میں احتجاج سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقیدکی
یو این ائی
کلکتہ ؍؍ ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اج وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف لڑائی کو انہو ں نے کمزور کردیا ہے۔مخصوص افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔اس لئے مرکزی ایجنسیوں سے عوام کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے بنگال کے تناظر میں کہا کہ جن لوگوں نے بدعنوانی کی ہے ان کو سزا ملنی چاہیے۔مگر اس کے نام پر عام لوگوں کو مرکزی اسکیموں سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے۔مرکزی حکومت کے ذریعہ مرکزی اسکیموں کیلئے فنڈ روکے جانے کے خلاف احتجاج سے 24گھنٹے قبل ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے فیس بک لائیو کے ذریعہ مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال حکومت کے منریگا اور ہاؤسنگ اسکیم کیتحت 15,000کروْڑ روپے بقایا ہیں اس کے علاوہ مزید ایک لاکھ کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ابھیشیک نے ہفتہ کی دوپہر 18 منٹ تک فیس بک پرلائیو پروگرام کیا۔ابھیشیک بنرجی نے وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’’اگر ا?پ کو لگتا ہے کہ ا?پ بٹن دبا کر غریبوں کا پیسہ روکیں گے، تو مستقبل میں لوگ بٹن دبا کر ا?پ کا مستقبل تاریک کر دیں گے۔انہوں نے مودی حکومت کے ا?مرانہ رویے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے دہلی میں ہمارے احتجاج کا وقت قریب ہورہا ہے۔ترنمول کانگریس پر حملے میں اضافہ ہورہا ہے۔پروگرام کے دوسرے دن 3اکتوبر کو ای ڈی نے ابھیشیک بنرجی کو اساتذہ تقرری معاملے میں سمن جاری کیا ہے۔ریلوے نے خصوصی ٹرین چلانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ابھیشیک بنرجی یہ بتانے کی کوشش کررہے تھے کہ انہوں نے دہلی میں احتجاج کرنے کا فیصلہ اچانک نہیں کیا ہے۔ترنمول کانگریس کو مجبوری میں یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔ڈائمنڈ ہاربر سے ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نیو زیر اعظم سے ملاقات کی اور واجبات جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ ریاستی وزیر پنچایتی امور پردیپ مجمدارنے بھی مرکزی دیہی ترقی کے وزیر گری راج سنگھ سے ملاقات کرنے کی کوشش کی۔دہلی میں ہونے کے باوجود وہ ان سے نہیں ملے۔ اس کے بعدہی ہم نے دہلی جاکر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ، ایم ایل ایز اور ضلع پریشد کے صدر 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی پر راج گھاٹ پر دعائیہ تقریب میں حصہ لیں گے۔اسی دن ترنمول کانگریس کی مقامی لیڈران ریاست کے ہر گاو?ں اور پنچایت میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ترنمول کانگریس 3 اکتوبر کو جنترمنتر میں ریلی کرے گی۔ ابھیشیک بنرجی نے کہاکہ اگر 3 اکتوبر کو دہلی میں کسی کو بھی نقصان پہنچایا گیا توترنمول کانگریس جانتی ہے کہ جمہوری طریقے سے اینٹوں کے بجائے پتھر سے کیسے جواب دینا ہے۔ہمارے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی پر حملہ کریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر کسی بھی غریب کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔
ابھیشیک بنرجی نے 21 جولائی کو ترنمول کانگریس کے شہید دیوس کے پروگرام میں دہلی میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ ہم ایک لاکھ افراد کیساتھ دہلی جائیں گے اور بنگال کے حقوق کی حصولیابی کیلئے ا?واز بلند کریں گے۔ترنمول کانگریس نے دہلی کے رام لیلا میدان میں پروگرام کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر رام لیلا میدان میں پروگرام کرنے کی اجازت نہیں ملی۔اس کے بعد انہوں نے پارٹی ورکروں اور حامیوں کو ٹرین کے ذریعہ دہلی لے جانے کا منصوبہ بنایا مگر ریلوے نے خصوصی ٹرین کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ا س کے بعد خصوصی بسوں کے ذریعہ پارٹی حامیوں کو دہلی پہنچانے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ابھیشیک بنرجی نے کہا کہ 3اکتوبر کو وہ ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔ابھیشیک نے ہفتے کے روز یہ بھی کہا کہ بنگال کے غریب افرادکو ان کا حق دینے کے بجائے وزیر اعظم کے لیے طیارہ خریدا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت بنائی گئی ہے۔ ابھیشیک بنرجی نے اتوار کو دہلی روانہ ہونے سے پہلے ا?ج پارٹی کے مقامی ورکروں سے کہا کہ وہ گاندھی جینتی کے موقع پر خصوصی پروگرام منعقد کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کریں اور 3اکتوبر کے دھرنے کو مقامی سطح پر دکھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے دہلی پولس جو امیت شاہ کے زیر کنٹرول ہے وہ ہمارے 2اور 3اکتوبر کے دھرنے سے متعلق کیا رویہ اختیار کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہے،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا