اقتدار میں آنے پر روشنی ایکٹ واپس لائیں گے:آزاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ایس ٹی کمیونٹی کے ایک وفد سمیت مختلف وفود نے بدھ کو جموں میں ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد سے ملاقات کی۔وہیں وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی انتخابات میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ روشنی ایکٹ اسکیم کو واپس لائیں گے جس نے جموں و کشمیر کے ہزاروں غریبوں کو فائدہ پہنچایا۔اس دوران آزاد نے جموں کے پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ بھی طلب کی اور انہیں پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور جموں و کشمیر میں تبدیلی لانے کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ہدیت کی۔وہیں ایس ٹی کمیونٹی کے ارکان سمیت مختلف وفود نے آج آزاد کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں ان چیلنجوں اور مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جن کا وہ سامنا کر رہے ہیں۔ آزاد نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مناسب سطح پر اٹھایا جائے گا۔ تاہم، آزاد نے کہا کہ ایک بار جب ان کی پارٹی اقتدار میں آجائے گی تو کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوگی کیونکہ وہ جموں و کشمیر کے بارے میں پوری طرح باخبر ہیں۔ آزاد نے کہا کہ ان کی پارٹی جموںو کشمیر کے ہر کونے تک لوگوں کے ساتھ بات چیت کرے گی تاکہ زمینی لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔ واضح رہے ایس ٹی وفد کی قیادت چودھری لطیف نے کی۔ اس موقع پر جی ایم سروڑی، وائس چیئرمین آر ایس چب جنرل سیکریٹری، چوہدری ہارون کھٹانہ جنرل سیکریٹری، انیتا ٹھاکر جنرل سیکریٹری، سبط علی جنرل سیکریٹری ایس ٹی ونگ، جگل کشور شرما صوبائی صدر، ارویندر سنگھ مکی، چوہدری گھرو رام زونل صدرموجود تھے۔