محکمہ وائلڈ لائف کشتواڑ نے جی آر ایس ایم پبلک اسکول، سنگرام بھاٹہ میں وائلڈ لائف ہفتہ منایا

0
0

محکمہ کے آفیسران، اسکول کے چیئرمین، تدریسی عملہ اور طلباءنے شرکت کی

بابر فاروق
کشتواڑ// محکمہ وائلڈ لائف کشتواڑ نے جی آر ایس ایم پبلک اسکول، سنگرام بھاٹہ کشتواڑ میں وائلڈ لائف ہفتہ منایا، جس میں ڈرائنگ اور مباحثہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

https://www.jkwildlife.com/

اس تقریب میں محکمہ وائلڈ لائف کے آفیسران، جی آر ایس ایم پبلک اسکول سنگرام بھاٹہ کشتواڑ کے چیئرمین، تدریسی عملہ و طلباءنے شرکت کی۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں جی آر ایس ایم پبلک اسکول سنگرام بھاٹہ کشتواڑ کے پرنسپل نے وائلڈ لائف ہفتہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عوام کی شمولیت اور بیداری کے پروگراموں میں محکمہ کی کوششوں پر زور دیا۔وہیں طلباءنے دونوں مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جن کا فیصلہ محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین اور اسکول کے سینئر عملے نے کیا۔یاد رہے صفا فاطمہ، علیزہ جان اور عجوہ کوثر نے مباحثہ کے مقابلے میں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈرائنگ مقابلے میں شاہ زیب شاہ، میمونہ کوثر اور ادیبہ آزاد نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکو محکمہ وائلڈ لائف کے ملازمین کی جانب سے ٹرافیوں سے نوازا گیا۔ دونوں مقابلوں میں حصہ لینے والے دیگر طلباءکی بھی حوصلہ افزائی کی گئی اور ایسے مقابلوں میں مستقبل میں بھی شرکت کرنے کا مشورہ دیا گیا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزیر نکھار سکیں۔ محکمہ کے ایک ملازم نے اپنے خطاب میں ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے تحفظ کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اسکول کے چیئرمین نے اس تقریب کے انعقاد پر محکمہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا، جس نے نہ صرف وائلڈ لائف کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کی بلکہ ان کی شرکت سے طلباءکی صلاحیتوں کو بھی نکھارا۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا