محکمہ میونسپلٹی نے محکمہ صحت کے اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا

0
0

صفائی کرمچاریوں اور دیگران کا چیک اپ کر مفت ادویات کیں فراہم
سرفرازقادری
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی میں محکمہ میونسپلٹی نے محکمہ صحت کے باہمی اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا جس میں محکمہ میونسپلٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف کی زیرِسرپرستی صفائی کرمچاریوں و دیگر کرمچاریوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ سی ایم او پونچھ نے وہاں پہنچ کر صفائی کرمچاریوں و دیگران سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں ورزش کرنے ، یوگا کا اہتمام کرنے جیسے نیک مشوروں سے نوازا۔بعد ازاں انہیں آبھا آئی ڈی بنانے کے متعلق بیدار کرتے ہوئے بتایا کہ جیسے آیوشمان کارڈ بنائے ہیں اسی طرح اسے بھی لازمی بنائیں کیونکہ یہ مستقبل میں آپ کے علاج و معالجہ میں ایک اہم کڑی ثابت ہوگا۔آخر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد حنیف نے ڈاکٹروں کی ٹیم بالخصوص سی ایم او پونچھ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکے ملازمین کے لیے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا