محکمہ صحت پونچھ نے دارالعلوم نظامیہ فیض العلوم دہڑہ موڑہ کے طلبہ کا طبی معائنہ اور سکرینگ کی

0
0

قومی تپ دق (TB) خاتمہ مہم کے تحت سرکار کے حکم نامہ کی تعمیل پر اسکولوں ومدارس اسلامیہ کے بچوں کا معائنہ وسکرینگ ناگزیر: ڈاکٹر فہمیدہ بانڈے
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍تپ دق (ٹی بی) ایک بیکٹیریل انفیکشن ہے جو متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے چھوٹی چھوٹی بوندوں کو سانس لینے سے پھیلتا ہے یہ انسان کو سنگین حالت پر لے آتا ہے لیکن مناسب علاج کے ساتھ ٹھیک کیا جا سکتا ہے ۔ٹی بی بنیادی طور پر پھیپھڑوں کو متاثر کرتا ہے تاہم یہ جسم کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتا ہے بشمول غدود، ہڈیاں اور اعصابی نظام اگر چہ عالمی سطح پر اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور خلاصی پانے کے لئے طرح طرح کی تدابیر عمل میں لائی گئی ہیں مگر اس مرض کے علاج ومعالجہ کے عدادوشمار کے مطابق بھارت میں کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔ملک کے وزیر اعظم کے پیغامات کے تناظر میں ملک سے تپ دق (TB) مکمل صفایا کرنا ہے جس کے لئے اسکولوں ومدارس اسلامیہ کے بچوں کا معائنہ وسکرینگ ضروری ہے ۔ڈاکٹر فہمیدہ بانڈے کی نگرانی میں ڈاکٹروں ومحکمہ صحت پونچھ کے اہلکاروں نے دارلعلوم نظامیہ فیض العلوم کے طلبہ کا معائنہ وسکرینگ کے ساتھ جانکاری دی تاکہ یہ ہونہار طلاب معاشرہ وسوسائٹی کے افراد تک اس مرض کی علامات کی نشاندہی کروائیں اور بیماری سے متاثرہ افراد کو علاج ومعالجہ بابت متوجہ کریں ۔اس موقع پر پرم دیپ کور پی پی ایم کوآردنیٹر نے ایک نے تجرباتی لیکچردیا جس میں بچوں کو جسمانی تنوع صحت ونشوونما کے رہنمااصولوں کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس ادارہ کے نظم ونسق حفظان صحت صفائی وستھرائی کے ماحول اور اساتذہ کے فہم وفہمائش سے باخوبی اندازہ لگتا ہے کہ بچوں میں کوئی بھی اس مرض سے متاثرہ نہیں پایا جائے گا۔ بہرحال بچوں سے کہا کہ وہ اپنے قرب وجوار میں (TB) متاثرہ افراد کو اگر پائیں توفوری اپنے قریبی صحت مرکز اور متعلقہ شعبہ صحت تک اطلاع فراہم کریں۔ عبدالرحمٰن سی ایچ او نے بھی بچوں اساتذہ سے برقراری صحت بارے تبادلہ خیالات کئے جبکہ جے پی سنگھ ایس ٹی ایل ایس ریاض احمد ایس ٹی ایل ایس نے نیشنل ٹی بی ایلیمینیشن قومی تپ دق خاتمہ کی سکرینگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ادارہ کے پرنسپل منظور حسین قادری اور مہتمم مولانا حافظ عبدالرشید مصباحی اور دیگر ذمہ دارن نے سرکار اور محکمہ صحت پونچھ کے اس بیداری معائنہ کاری شعوری وآگہی مہم کی سراہنا کرتے ہوئے سرکار سے مانگ کی سرکار ایسی مہمات جاری رکھے اور دورافتادہ مقامات تک عوام وخواص بالخصوص طلبہ وطالبات تک حفظان صحت بارے معلومات فراہم کرے چونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صحت یاب ماحول میں ہی انسان ہر اقسام وانواع کی ترقی وبہبود کرسکتا ہے اور تندرست وصحت یاب انسانی خداد نعمتوں کی لذتوں اور دلفریب قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا