محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام سیاحتی ڈاک بنگلو چندی مڑہ ہورہا اصطبل خانہ میں تبدیل

0
0

فوری تحقیقات عمل میں لاکر غفلت شعار افسران کی سرزنش کی جائے:مقامی عوام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍جموں وکشمیر یوٹی کے زیر اثر خطہ پیرپنچال کا مشہور ومعروف آبشار نوری چھم ودیگر بہرام گلہ کے صدیوں پرانے سیاحتی مقامات درگاہ شریف سیّد زیرک سمنانی اور مندر کے علاوہ شیخ العالم شیخ نورالدین نورانی علمدار کا تکیہ پانچ سرائے کے ڈھانچے جن سے پنج سراں علاقہ منسوب ہے اور جاذب نظر سدا بہار جنگلات کی سیر وتفریح کے لئے حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے مالیت کا ڈاک بنگلو محکمہ ٹوریزم کی بدنظمی کے باعث اصطبل خانہ میں تبدیل ہورہا ہے حالانکہ مغل روڈ سے وادی کشمیر جموں چناب اور بیرون ریاست سے سیاح کی آمدورفت مسلسل جاری ہے عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ ٹوریزم اتھارٹی کو محرک طور پر کام کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں نہ کہ سیاحت کی شبیہہ داغ دار کرنے کی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ ٹوریزم اتھارٹی غفلت شعاری کا مظاہرہ کرکے ضلع انتظامیہ وایل جی سرکار کو بدنام کرنے کوشش کر رہی ہے جس سے نہ صرف تحصیل وضلع انتظامیہ پر سوال اٹھتا ہے بلکہ یہاں کی ریت رواج تمدن وثقافت پر بہت برا اثر پڑے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا