محکمہ ریلو ے موسم گرما کے رش سے نمٹنے کے لیے تیار

0
0

مسافروں کی بھاری نقل و حرکت کے لئے نو ہزار سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍انڈین ریلوے نے پینے کے پانی اور بھیڑ بھاڑ کے انتظام کے ساتھ ساتھ گرمیوں میں مسافروں کی بھاری نقل و حرکت کے لئے نو ہزار سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔انڈین ریلوے کے مطابق یکم اپریل سے 21 اپریل کے دوران ریلوے نے 41.16 کروڑ مسافروں کو سفر کرایا ہے۔ پچھلے دو دنوں (20 اور 21 اپریل) میں 3.38 کروڑ مسافروں نے سفر کیا ہے اور گزشتہ 7 دنوں میں (15-21 اپریل) 13.69 کروڑ مسافروں نے سفر کیا ہے۔وزارت ریلوے کے مطابق زونل ریلوے کو ریلوے اسٹیشنوں پر پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سال گرمیوں کے موسم میں ریلوے کی جانب سے ریکارڈ تعداد میں 9111 اضافی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

وزارت کے مطابق تمام بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان اسٹیشنوں پر سینئر افسران کو تعینات کیا جاتا ہے تاکہ منظم طریقے سے بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف ) کے اہلکاروں کو ابتدائی اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ جنرل کلاس کوچوں میں داخلے کے لیے قطار میں لگنے والے نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہنر مند آر پی ایف اہلکاروں کو سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ ہجوم والے علاقوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور مسافروں کو صحیح وقت پر مدد فراہم کی جا سکے۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس ( جی آر پی ) اور ریلوے پروٹیکشن فورس ( سی آر پی ایف ) کے اہلکاروں کو فٹ اوور برج پر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ بھاری بھیڑ کے دوران بھگدڑ جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے بھیڑ کو آسانی سے کنٹرول کیا جا سکے۔ریلوے کی وزارت نے کہا کہ مسافروں کی پوچھ گچھ میں مدد کے لیے اضافی ہیلپ ڈیسک اور کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ محکمہ ریلو مانگ کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے اور اس کے مطابق انتظامات کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا