محکمہ جنگلات کے ڈیلی ویجر تنخواہوں سے محروم

0
0

اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ،ایک برس سے تنخواہ نہیں ملی :ڈیلی ویجر
کے این ایس
سرینگر؍؍محکمہ جنگلات کے شعبہ نرسری میں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں نے الزام عائد کیا کہ وہ گذشتہ ایک برس سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ سیکٹر کے ڈیلی ویجروں کے حق میں تنخواہ واگذار نہیں ہوتی جبکہ کمپاس سیکٹر کے ڈیلی ویجروں کو برابر تنخواہیں واگذار کی جاتی ہیں ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس)کے دفتر پر آکر محکمہ جنگلات کے شعبہ نرسری میں کام کرنے والے ڈیلی ویجروں کے ایک وفد نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ ایک برس سے تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ جنگلات کے نرسری شعبہ میں156ڈیلی ویجر کام کررہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اسٹیٹ سیکٹر کے تحت یہاں 100جبکہ کمپاس سیکٹر کے تحت یہاں56ڈیلی ویجر تعینات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے محکمہ میں کام کررہے ہیں ۔انہوں نے بتا یا کہ وہ محکمہ جنگلات کے شعبہ نرسری میں دیکھ بھال کی خدمات انجام دیتے ہیں اور ماہانہ تنخواہ بھی لیتے ہیں ۔انکا کہناتھا کہ اسٹیٹ سیکٹر کے ڈیلی ویجر گذشتہ ایک برس سے ماہانہ تنخواہوں سے محروم ہیں جبکہ کمپاس سیکٹر کے ڈیلی ویجروں کو برابر تنخواہیں واگذار کی گئیں ۔انہوں نے فوری طور پر تنخواہیں واگذار کرنے کا مطالبہ کیا ۔مذکورہ وفد میں شامل فرودس احمد بٹ نے مزید بتایا کہ کمپاس ڈیلی ویجروں کی تنخواہیں 1500سے بڑھا کر3525روپے کی گئی ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا