گزشتہ چھ ماہ سے علاقہ میں پانی کی سپلائی نہیں ہورہی ،محکمہ نظراندازکررہاہے
عمران خان
تھنہ منڈی؍؍سرحدی ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کی پنچایت کوٹ وارڑ نمبر1 میں مقامی لوگوں نے محکمہ جل شکتی کیخلاف احتجاج کیا ۔لوگوں کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے علاقہ میں پانی کی سپلائی نہیں ہورہی ۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی کے اعلیٰ آفیسران کو اس باری میں مطلع کیاگیا مگر ہمارامسئلہ حل نہیں ہوا۔ آخرکار لوگوں نے تنگ آکر سڑک کو بند کر کے محکمہ جل شکتی کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دو روذ قبل ایک موت ہوئی تو لوگوں کو منہ ہاتھ دھونے کیلئے پانی نہیں ملا تاہم علاقہ کے ایک شخص نے پانی کا ٹینکر منگواکر دیا جس کیلوگوں نے منہ ہاتھ دھو کر نماذ جنازہ اداکی وہیں مقامی لوگوں نے کہا کہ آج کے دور میں بھی ہماری عورتیں کئی کلومٹر کی دوری پر جاکر پانی لاتی ہیں کئی کنبے تو گھوڑوں پر پانی لاتے ہیں ۔ایک طرف سرکار جل جیون مشن کے تحت ہرگھر نل کی بات کررہی ہے وہیں دوسری جانب دور دراذ علاقہ جات میں آج بھی لوگ پانی کی بوند بوند کیلے ترستے ہیں ۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کی ہے کہ محکمہ جل شکتی کیآفیسران کو ہدایت کریں تاکہ علاقہ میں لوگوں کو پانی کی مشکلات سے نجات ملے۔