محکمہ بجلی کی لاپرواہی سے کھڑی کے لوگ سخت پریشانی کا شکار

0
0

اگر بجلی کی فراہمی و ترسیلی لائنیں درست نہ کی گئیں تو احتجاج پر اتریں گئے:عوام
سید نیاز شاہ
پونچھ// پنچایت کھڑی کی وارڈ نمبر7میں پچھلے دس دنوں سے بجلی کی لائن زمین پر گری ہوئی ہے جس سے پورا محلہ بجلی سے محروم ہے اور ساتھ ساتھ پرائمری ہائی اور ہائر سطح کے امتحانات بھی سر پر ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریکی کی جانب گامزن ہے اور پورا محلے میں گپ اندھیرا چھایا ہوا ہے جہاں ایک طرف بجلی کی گری لائن سے عام انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی خطرہ ہے کیونکہ اسی راستے سے مال مویشیوں اور انسانوں کا گزر ہوتا ہے محلے کے باشندوں کا محکمہ بجلی کا اعلیٰ افسران سے مودبانہ گزارش ہے کہ وہ اس جانب توجہ دیں محلے کے ایک طالب علم نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا ہے کہ ستم بالائے ستم یہ کہ ایک تو دس دن سے بجلی کی تار زمین پر گری ہوئی ہے اور دوسری جانب بجلی کی تاروں کو پیڑوں سے باندھا ہے جو کبھی بھی جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جو طلاب کا جو نقصان ہو رہا ہے وہ سب پر عیاں ہے کس طرح بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا