محکمہ بجلی راجوری کے کیجوال لیبرس اور نیڈبیس ورکروں کا احتجاجی دھرنہ

0
0

عرصہ دراز سے تنخواہوں سے محروم،سرکار کو دی دو دن کی مہلت
عمرارشدملک
راجوری محکمہ بجلی راجوری کے کیجوال لیبرس اور نیڈبیس ورکروں نے ایگزیکٹو انجینئر کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنہ دیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی بھی کی۔تفصیلات کے مطابق اپنے مطالبات کو لیکر محکمہ بجلی راجوری کے کیجوال لیبرس اور نیڈبیس ورکروں نے کیا زور دار احتجاج اور اپنے حق کے لئے نعرہ بازی کی اور کہا کہ کیسا بھی موسم ہو ہم کام کرتے ہیں دن رات محنت کے بعد بھی ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے جبکہ مستقل ملازمین کام بھی کم کرتے ہیں اور تنخواہ بھی وقت پر ملتی ہے لیکن ہم سے ہر وقت کام لیتے ہیں اور ہم بھی کام کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں پھر بھی مہینوں تک تنخواہوں کا کوئی پتہ نہیں ہوتا اور نہ ہی ہمارا کوئی مستقبل ہے اور کام کے دوران کو ئی کیجوال لیبرس یا نیڈبیس ورکرکی حادثاتی موت ہوجائے تو اس وقت محکمہ بجلی صاف طور پر انکار کردیتے ہیں کہ یہ ہمارا ورکر یا عارضی ملازم نہیں ہے توایسے میں کام کون کرئے گا کیونکہ مستقبل ہی خطرے میں ہے ۔ اس دوران محکمہ بجلی کے کیجوال لیبرس اور نیڈبیس ورکروں نے کہا کہ ہمارے لئے بھی حکومت کوئی اسکیم مرتب کرے جس کے تحت ہمارا مستقبل بھی محفوظ ہوسکے اور ہمارے گھر پریوار کو ہمارے بعد کچھ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کا م کی اجرتیں مہینوں تک نہیں ملتی ایسے میں ہمارے گھر وں کا سلسلہ کیسے چلے گا اور بچوں کی تعلیم کا مسئلہ بھی ہے ان کی فیس اور کتابوں کے لئے پیسے نہیں ہیں اور کسی کو ہماری فکر ہی نہیں ہے اور اگر دودن میں ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا تو پھر بجلی ہی کاٹ دی جائے گی اور کسی کو بجلی ٹھیک نہیں کرنے دے گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا