لازوال ڈیسک
جموں// قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں طے شدہ مقاصد کے مطابق جموں و کشمیر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کل یہاں ایک پرجوش مہم شروع کی ہے جس کا مقصدیوٹی میں اسکولوں کے کلسٹر سسٹم کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
وہیںیہ مہم جو کہ 15 اپریل 2024 کو اختتام پذیر ہونے والی ہے، توقع ہے کہ اسکولوں کے کلسٹرز کے کام کاج کا جائزہ لیا جائے گا۔یہ بتانا ضروری ہے کہ، آج تک، یوٹی میں 742 اسکول کمپلیکس کو فعال بنایا گیا ہے، جس سے اسکولوں کی بہتر نظم و نسق، اندراج میں اضافہ اور شاگرد،استاد کے تناسب، وسائل کی مناسب دستیابی جیسے کھیلوں کی سہولیات، سائنس لیب، کمپیوٹر لیب، بہتر رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔وہیں خصوصی ضروریات کے حامل بچے اور مشترکہ سرگرمیوں کا انعقاد جیسے آرٹ اور سائنس کی نمائشیں، کھیلوں کے اجلاس، کوئز، مباحثے وغیرہ۔